یوکرین کا روسی بحریہ کے اعلیٰ کمانڈر کو 33ساتھیوں سمیت ہلاک کرنے کا دعویٰ

27 ستمبر ، 2023

کیف (جنگ نیوز)یوکرین کی سپیشل فورسز نے میزائل حملے میں روسی بحریہ کے اعلیٰ افسر کو33ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے روسی بحیرہ اسود بیڑے کے کریمیا میں واقع ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے میزائل حملے میں ایڈمیرل وکٹر سوکولوف سمیت دیگر افسران ہلاک ہوئے ہیں۔تاہم روس نے بحیرہ اسود بیڑے کے کمانڈر ایڈمیرل وکٹر سوکولوف کی ہلاکت کے علاوہ سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔حملے کے بعد یوکرین کی سپیشل فورسز نے لکھا، ’روس کے بحیرہ اسود بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں 34 افسران ہلاک ہوئے ہیں جن میں بحیرہ اسود بیڑے کے کمانڈر بھی شامل ہیں۔ وہاں موجود دیگر 105 افراد زخمی ہوئے۔