چاند پر چندریان3کی زندگی تقریباًختم،رابطے کی کوششیں ناکام

27 ستمبر ، 2023

کراچی( نیوزڈیسک)چاند کے قطب جنوبی پر اترنے والے بھارت کا چندریان3ن لگ بھگ ختم ہوچکا ہے،اس سے رابطے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ سائنسدان اس کے لینڈر اور روور کو دوبارہ اٹھانے میں اب تک کامیاب نہیں ہو سکے۔چندریان 3 مشن اگست کے آخری عشرے میں چاند کے قطب جنوبی میں اترا تھا۔مگر ستمبر کے آغاز پر وکرم لینڈر اور پرگیان روور کو سلیپ موڈ پر منتقل کر دیا گیا تھا تاکہ ان کے برقی آلات کو چاند کی رات کے دوران نقصان نہ پہنچے۔اسرو کے مطابق چندریان 3 مشن سے رابطے کی کوششیں 30 ستمبر تک جاری رکھی جائیں گی، جس کے بعد چاند پر پھر رات کا آغاز ہو جائے گا۔اگر چندریان 3 مشن کو بحال کرنے کی کوشش ناکام رہی تو پھر یہ مشن بھارت کے قمری سفیر کے طور پر وہاں رہے گا۔