لیبیا،سمندری سیلاب کی صورتحال میں کوتاہی پر میئر گرفتار

27 ستمبر ، 2023

طرابلس(جنگ نیوز)لیبیا کے چیف پبلک پراسیکیوشن افسر نے سمندری سیلاب کی صورتحال میں کوتاہی کے مرتکب متعدد اہلکاروں کی گزشتہ روز گرفتاری کا حکم دیا ہے۔پبلک پراسیکیوٹر آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں ڈیم مینجمنٹ اتھارٹی کے ذمہ دار 16 اہلکاروں سمیت واٹر ریسورسز اتھارٹی کے 6 اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ڈیم کے لیے مختص فنڈز اور شہر کی ترقی و تعمیر نو کے لیے انتظامات کی ذمہ داریوں میں لاپروائی اور فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں ساحلی شہر درنہ کے میئر کو برطرف کر دیا گیا تھا انہیں بھی گرفتار کر لیاگیا ہے۔