لاہور ہائی کورٹ:لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج

27 ستمبر ، 2023

راولپنڈی( نیوز ایجنسیاں) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کر دی۔عدالت عالیہ میں لال حویلی آپریشن کے خلاف شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سے 2 اکتوبر کو تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔