اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر سکھوں کا بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ

29 ستمبر ، 2023

نیو یارک(آئی این پی) سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگ ردی کیخلاف مظاہرہ ہر کیا۔تفصیلات کے مطابق سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد بڑے پیمانے پر سکھوں کی خالصتان تحریک کا مطالبہ زورپکڑ گیا ہے،سکھ برادری نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے نریندر مودی کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو کڑی سزا دی جائے۔