پاکستان کیخلاف سرحد پار حملے کرنے پر200 مشتبہ عسکریت پسند گرفتار کرلئے ، طالبان

29 ستمبر ، 2023

هکابل (این این آئی)افغان طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے 200مشتبہ عسکریت پسندوں کو پاکستان کے خلاف سرحد پار حملے کرنے پر گرفتار کر لیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف پکڑ دھکڑ کی تفصیلات گزشتہ ہفتے کابل میں پاکستان کے اعلی سطح کے وفد کے مذاکرات میں بتائیں۔رپورٹ کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اپنی فورسز کو پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں سے منع کر دیا ہے اور انہیں حرام اور غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ اخوند زادہ نے افغان عوام کو بھی حکم دیا کہ وہ ٹی ٹی پی کیساتھ کوئی تعاون نہ کریں اور نہ ہی اسے عطیات دیں۔ واضح رہے کہ افغانستان سے خیبر پختونخوا میں کئے گئے حالیہ حملے کے بعد پاکستان اور افغانستان میں شدید کشیدگی پھیل گئی تھی۔