شہباز کےا سٹیبلشمنٹ کا پیغام لیکر جانیکی باتوں میں صداقت نہیں، خواجہ آصف

29 ستمبر ، 2023

راولپنڈی(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے سٹیبلشمنٹ کا پیغام لیکر لندن جانے والی باتوں میں صداقت نہیں ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں کہ وہ 2 روز رہے اور واپس چلے گئے، بعض چیزوں کی ٹیلی فون پر مشاورت نہیں کی جا سکتی، کچھ باتیں بالمشافہ کی جاتی ہیں۔