پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب بھائی اور 4 ساتھیوں سمیت گوادر سے گرفتار

29 ستمبر ، 2023

راولپنڈی ،لاہور(جنگ نیوز،این این آئی))تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو گوادر سے گرفتار کرلیا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب، ان کے بھائی اور 4 ساتھیوں کوگوادر میں گھر سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے بھائی نے ان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فرخ حبیب، ان کے بھائی اور 4 ساتھیوں کو پنجاب پولیس کے اہلکار گوادر میں ان کے گھر سے ساتھ لے گئے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ فرخ حبیب کی جبری گمشدگی قابل مذمت ہے ،انتخابات کی آمد سے قبل تحریک انصاف کے خلاف ریاستی جبر میں شدت تحریک انصاف کو انتخابی دوڑ سے باہر کرنے اور الیکشن کے نام پر سیاسی ڈھونگ رچانے کی شرمناک کوشش ہے۔