پشاور، 135انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری

29 ستمبر ، 2023

پشاور(آئی این پی)محکمہ انسدادِ دہشت گردی پشاور نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی،سی ٹی ڈی کے مطابق اس فہرست میں 135دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں،سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 50کروڑ روپے رکھی گئی ہے، فہرست میں شامل 2دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ بیشتر دہشت گردوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔