امریکہ اور پاکستان کے تعلقات بہت گہرے ہیں، امریکی قونصل جنرل

29 ستمبر ، 2023

لاہور ( این این آئی) امریکی قونصل جنرل لاہور نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات بہت گہرے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے آ غا خان اور والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے لاہور کی مسجد وزیر خان کے بحال ہونے والے حصوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔مسجد کے بحال ہونے والے حصے پر2لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے۔امریکی قونصل جنرل نے مسجدمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ2002سے اب تک 32 کلچرل مقامات کی بحالی پر کام کر چکے ہیں۔ یہ بحالی کا یہ پانچواں پروگرام ہے، شاہی قلعے میں بحالی پروگرام دیکھ کر خوشی ہوئی۔