لندن (پی اے) سائوتھ لندن میں بدھ کے روز 15 سالہ طالبہ کو چاقو کا وار کر کے ہلا ک کر دیا گیا۔ روشن مستقبل والی اس پیاری لڑکی پر سائوتھ لندن کے علاقے کرائیڈن میں بدھ کی صبح رش کے اوقات میں حملہ کیا گیا تھا۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی گردن پر ایک فٹ لمبے چاقو سے وار کیا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ17سالہ لڑکے، جو اس کا جانا پہچانا ہے، کو اس واقعے کے صرف ایک گھنٹے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا، جو اب بھی پولیس کسٹڈی میں ہے اور اس سے اس قتل کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ لوگ اس طالبہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جائے وقوع کے قریب پھول اور کارڈز رکھ رہے ہیں۔ اس طالبہ کے سکول نے اسے قابل قدر دوست اور شاگرد قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ کرائیڈن میں نوجوانوں کے تشدد سے نمٹنے کیلئے مدد دینے والے پروجیکٹ مائی اینڈز کے چیئرمین انتھونی کنگ کا کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے بعد لڑکی کی فیملی کے ساتھ تھے اور روشن مستقبل والی لڑکی کی ناگہانی موت پر دل شکستہ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرفتار نوجوان گزشتہ چند برسوں سے لوکل کمیونٹی گروپس سے واقف تھا۔ سیکورٹی ورکر وکٹر اسارے نے بتایا کہ لڑکی پر حملہ کے بعد لوگ فوری طور پر اس کی مدد کو پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی گردن سے خون پانی کی طرح بہہ رہا تھا۔ بہت سے افراد اس کی مدد کیلئے آئے اور بس سے اتر گئے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص جائے وقوع سے فرار ہو گیا تھا۔ لڑکی فرش پر پڑی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے (مشتبہ شخص کو ) پکڑنے کی کوشش کی اور بہت سے افراد نے لڑکی کو بچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے مجھے دھچکا لگا اور میں دہل کر رہ گیا۔ یہ کسی کی بیٹی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے کام ختم کیا لیکن سو نہیں پایا اور میں یہ دیکھنے کیلئے واپس آیا کہ آیا لڑکی ٹھیک ہے یا نہیں۔ حملے کے مقام کے قریب چھوڑے گئے کارڈز میں سے ایک پر لکھا تھا کہ افسوس ہم اس پاگل دنیا میں رہتے ہیں، اس کا کوئی مطلب نہیں ہے، اونچی پرواز کریں، وہاں میری ممی آپ کی دیکھ بھال کریں گی۔ RIP خوبصورت، ہمیشہ جوان، کو بہت جلد اٹھا لیا گیا۔ ہمارے خیالات اور دعائیں آپ کی فیملی اور دوستوں کے ساتھ ہیں، خدا خیر کرے۔ کرائیڈن میں کرائم ریڈکشن آرگنائزیشن چلانے والے لوکل یوتھ انتھونی کنگ کا کہنا ہےکہ لڑکی، جو جان وائٹ گفٹ سکول کے اولڈ پیلس میں اپنے جی سی ایس ای سال میں تھی اور اس کے سامنے روشن مستقبل تھا۔ انہوں نے اسے بالکل ناقابل یقین لڑکی کے طور پر بیان کیا اور بتایا کہ کیسے دوسروں نے یہ کہا کہ وہ بہت مزاحیہ تھی۔ بی بی سی ریڈیو لندن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد لڑکی کے دوستوں اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انتھونی کنگ نے کہا کہ یہ چوتھا یا پانچواں موقع ہے کہ مجھے والدین کی آنکھوں میں دیکھ کر انہیں بتانا پڑا کہ ان کا بچہ مر گیا۔ یہ میری زندگی کا بدترین دن ہے اور میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ (ان کیلئے) یہ احساس کیسا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کمشنر سر مارک رولی نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور کہا کہ 15 سالہ لڑکی قتل انتہائی سفاکیت ہے اور اس کو سکول کے راستے پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، جو ناقابل سمجھ ہے۔ کرائیڈن کی غیر معمولی کمیونٹی کے بہت سے ارکان سے ملاقات ہوئی، جو ایک ایسے خاندان کی حمایت میں اکٹھے ہوئے ہیں، جو اب انتہائی ناقابل تصور غم سے نمٹ رہا ہے۔ عینی شاہد اسارے کا کہنا ہےکہ لڑکی نے گرین سکول بلیزر زیب تن کر رکھا تھا اور ایسے لگ رہا تھا جیسے وہ لڑکے کو قریب نہیں آنے دینا چاہتی تھی، اس سے پہلے کہ اس نے اس کی گردن میں چاقو گھونپ دیا گیا، جو کالا، پتلا اور تقریباً ایک فٹ لمبا تھا۔ ایک بس ڈرائیور اور ایک راہگیر کو ایمرجنسی سروسز کی آمد سے قبل لڑکی کی جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ وہ پولیس کے ساتھ دو منٹ میں جائے وقوع پر موجود تھے۔ میئر لندن صادق خان نے کہا کہ وہ لڑکی کی موت کی خبر پر انتہائی دل شکستہ اور غمزدہ ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...