خیبر پختو خوا، 111ریفرنسز میں احتساب عدالتوں نے نوٹسز جاری کر دیئے

29 ستمبر ، 2023

پشاور(جنگ نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ صوبے کی احتساب عدالتوں نے بحال ریفرنسز کی سماعت شروع کر دی ہے،اس حوالے سے نیب حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں111ریفرنسز میں احتساب عدالتوں نے نوٹسز جاری کر دیے ہیں،ملزمان کے پیش ہونے کے بعد ریفرنسز پر مزید کارروائی شروع ہو جائے گی،حکام نے کہا ہے کہ ترمیم کے بعد 134 ریفرنسز نیب واپس بھجوائے گئے تھے۔