کرپٹو کرنسی کاروبارروکنےکےسرکلرکیخلاف درخواست پر فریقین سےجواب طلب

29 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کرپٹو کرنسی کاروبار روکنے سے متعلق سٹیٹ کے سرکلر کیخلاف درخواست پر وفاق ، سٹیٹ بینک ، سیکرٹری سکیورٹی ایکسچینج کمیشن ، پی ٹی اے اور ایف آئی اے سےدو ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کومذکورہ کرنسی کاروبار میں ملوث افراد کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔ درخواست گزار بابر آفتاب ملک وغیرہ کی جانب سے چوہدری علی عباس ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سٹیٹ بینک نے کرپٹو کرنسی کاروبار پر پابندی کا سرکلر جاری کیا ہے جس سے کاروبار پر فرق پڑا ہے اور عام شہری متاثر ہو رہے ہیں انہوں نےاستدعا کی کہ اس سرکلر کو آئین و قانون کیخلاف قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیاجائے ۔