پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا کل کوہاٹ میں سیاسی طاقت کے مظاہرہ کا اعلان

29 ستمبر ، 2023

پشاور( نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے کل کوہاٹ میں سیاسی قوت کے مظاہرہ کا اعلان کیا ہے ، تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ترجمان ضیاء اللہ بنگش کے مطابق ان کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اپنا اگلا پڑائو کوہاٹ میں کرے گی، 30 ستمبر بروز ہفتہ شام 4بجے کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس فٹبال گرائونڈ میں جلسہ ہوگاجس میں پارٹی چئیرمین پرویز خٹک اور وائس چئیرمین محمود خان سمیت کور کمیٹی ممبران، سابق پارلیمنٹیرینز بھی شرکت کریں گے جبکہ پارٹی منشور، نعرہ و موجودہ ملک کی سیاسی صورتحال پر عوام کو آگاہ کیا جائیگا۔