ورلڈ کپ 2023، پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان وارم اپ میچ آج کھیلا جائیگا

29 ستمبر ، 2023

لاہور ( نمائندہ جنگ)ورلڈ کپ 2023سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان وارم اپ میچ (آج) جمعہ کو کھیلا جائیگا ۔ جمعرات کو پاکستان کے کھلاڑیوں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لیا ۔ پریکٹس سیشن میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، سیشن میں حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔پاکستان (آج) جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی باقاعدہ مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔