انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 12پیسے سستا

29 ستمبر ، 2023

راولپنڈی (جنگ نیوز)امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے01پیسے سستا ہو گیا۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی ایک روپے 12 پیسے اضافے کے بعد 287 روپے 63 پیسے پر پہنچ گئی، جہاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ڈالر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔