اسلام آباد (انصار عباسی) حکومت جلد ہی افغان باشندوں سمیت تمام غیر قانونی غیر ملکی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے یا نتائج کا سامنا کرنے کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن کا اعلان کرنے والی ہے۔ ایک ماہ کی ڈیڈ لائن کے بعد ملک بھر میں وسیع بنیادوں پر ایک کریک ڈائون شروع کیا جائے گا جس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر قانونی تارکین، جن کی اکثریت افغان باشندوں کی ہے، کی نشاندہی اور انہیں ملک سے ڈی پورٹ کریں گے۔ ایک باخبر ذریعے نے کہا کہ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی آئندہ چند روز میں اس پالیسی کا اعلان کرنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ سطح پر یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ پاکستان کو غیر قانونی تارکین وطن کی آماجگاہ نہیں بننے دیا جائے گا، ایسے غیر قانونی تارکین میں زیادہ تر نہ صرف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں بلکہ اسمگلنگ مافیا کا حصہ بھی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ حکام نے پہلے ہی غیر قانونی افغان تارکین کو گرفتار کر لیا ہے جو ڈالر کی غیر قانونی تجارت میں ملوث تھے۔ اس سے ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا تھا۔ ایسے غیر قانونی شہریوں کی ایک بڑی تعداد مختلف بڑے شہروں بشمول وفاقی دارالحکومت میں کاروبار بھی کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے رجحان کی وجہ بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی بڑھتی تعداد کو بتایا جا رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں 11؍ لاکھ غیر قانونی افغان پناہ گزین قیام پذیر ہیں اور ان میں سے تقریباً 4؍ لاکھ ایسے ہیں جو اگست 2021ء میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے وقت پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے، جبکہ باقی سات لاکھ ایسے ہیں جو ملک میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 11؍ لاکھ افغان پناہ گزین ہیں جن کے پاس کوئی ویزا ہے نہ قانونی دستاویز جو انہیں ملک میں قیام کی اجازت دیتی ہو۔ ان میں سے زیادہ تر غیر قانونی پناہ گزین ریاست مخالف اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اسی لیے انہیں جلد از جلد ان کے ملک واپس بھیجا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے اور ایک موقع ایسا بھی تھا جب پچاس لاکھ افغان پناہ گزین پاکستان میں مقیم تھے۔ کچھ اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اب بھی تقریباً چالیس لاکھ افغان پناہ گزین پاکستان میں موجود ہیں۔ تاہم، سرکاری ریکارڈز سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسے افراد کی تعداد کم ہے جن کے پاس مستند پناہ گزین کارڈ موجود ہے۔
اسلام آ باد وفاقی وزارت برائے مذہبی امور برائے بین المذاھب ہم آہنگی کے زیر انتظام وساکھی میلہ اور327 ویں...
کراچی تجزیہ کاروں مظہر عباس، سلیم صافی، فخر درانی، اعزاز سید، بینظیر شاہ، محمل سرفراز، ڈاکٹر منہاس مجید اور...
کراچی امریکاایران جنگ بندی ،پاکستان دوبارہ عالمی سفارتکاری کے مرکز میں ، فیلڈ مارشل نے واشنگٹن، بیجنگ،...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے سفارتی کردار کا...
اسلام آ باد کرا چی پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن، 18 غیر ملکی عملہ ریسکیو،وزیراعظم کا اظہا ر...
اسلام آ باد دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے ...
اسلام آبادمالی سال 2026 میں 3.5 فیصد شرحِ نمو کے تخمینے کے باوجود، ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ...
کراچی بلوم برگ کا کہنا ہے لبنان کو اچانک جنگ بندی ڈیل میں شامل کیا گیا۔ جبکہ سی این این کے مطابق ٹرمپ کی نیتن...