اسلام آباد (رانا غلام قادر) سی ڈی اے نے اسلام آباد کے موضع کری میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک نئی اسٹیٹ آف دی آرٹ رہائشی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سکیم پارک روڈ سے ملحقہ کری روڈ پر14 ہزار کنال اراضی پر محیط ہوگی اور صر ف اوورسیز پا کستانیوں کیلئے مختص ہوگی۔ اس سکیم کے پلاٹس اوورسیز پاکستانیوں کو ڈالر میں فروخت کئے جائیں گے تاکہ ملک کو زرمبادلہ مل سکے۔ پہلے مرحلے میں اس سکیم کیلئے ڈیزائن کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ منظوری جمعرات کے روز چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ ڈیزائن کنسلنٹ سکیم کا سروے، ماحولیاتی اسٹڈی‘ ٹریفک اسٹڈی‘ ہائیڈرالوجی اسٹڈی کرے گا۔ انفراسڑکچر ڈویلپمنٹ کیلئے ڈیزائن تیار کرے گا۔ اجلاس نے سی ڈی اے کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے رہائشی و کمرشل پلاٹس کی آکشن کے پلان کی بھی منظوری دی۔ یہ آکشن 17سے20اکتوبر تک جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگی۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...