اسلام آباد (این این آئی)ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم، نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ٹاسک فورس کی چیئرپرسن مقرر کر دی گئیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر منظور، ڈاکٹر مشرف، امان اللہ امیر ‘عامر اعجاز خان، خالد محمود اور چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹونہ بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔دریں اثناءڈاکٹرشمشاد اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی نیچے آرہی ہے‘معاشی بحران کا صرف پاکستان شکار نہیں رہا، ترقی پذیر ممالک بھی بحران کا شکار رہے‘ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی، حکومت کوشش کررہی ہے کہ مہنگائی 25 سے کم ہوکر22فیصد پر لائی جائے۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے ایکشن لے رہے ہیں‘بجٹ میں ایک ہزار ارب روپے کی سبسڈی میں سب سے بڑا حصہ بجلی کے شعبے میں جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں وزیر خزانہ نے کہاکہ گزشتہ مالی سال خراب معاشی صورتحال کا سامنا رہا، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 40 لاکھ لوگ خطہ غربت سے نیچے آئے۔نگران حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اوپن مارکیٹ اور انٹر بنک میں فرق کو 1 فیصد تک محدود کیا گیا۔بیرونی فنانسنگ کے پلان پر کاربند ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہاکہ بجلی صارفین پر ٹیکسز دینے کے بعد اْن صارفین کو این ٹی این جاری کیا جائے۔کمیٹی نے سینیٹر سعدیہ عباسی کی تجویز کی حمایت کر دی ۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...