کراچی( سید محمد عسکری ) جامعات کے لیے درجہ بندی کرنے والے معروف عالمی ادارے ’دی ٹائمز ‘ نے سال 2024ء کیلئے جامعات کی درجہ بندی کردی ہے جس میں اربوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود پاکستان کی ایک بھی یونیورسٹی دنیا کی 400؍ بہترین جامعات میں شامل نہیں تاہم قائد اعظم یونیورسٹی وہ واحد یونیورسٹی ہے جو دنیا کی 401تا 500کی جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پاکستان کی 14؍ جامعات600تا 1000جامعات کی درجہ بندی میں شامل ہو پائی ہیں تاہم ان میں سندھ اور بلوچستان کی ایک یونیورسٹی بھی شامل نہیں ہے 400؍ بہترین جامعات میں سعودی عرب کی دو، ایران کی دو ، ترکی کی تین اور بھارت کی دو جامعات شامل ہیں جب کہ دنیا کی 100 بہترین جامعات میں چین کی سات جامعات بھی شامل ہیں۔ پاکستان کی جو جامعات 600 تا 800 جامعات میں شامل ہو پائی ہیں ان میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، ایئر یونیورسٹی، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکسلا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں جبکہ 800-1000کی جامعات میں بحریہ یونیورسٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، اسلامیہ کالج پشاور ،یونیورسٹی آف لاہور، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزاور یونیورسٹی آف ملاکنڈ شامل ہیں۔ جبکہ عالمی درجہ بندی میں آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ پہلے، اسٹینفورڈ یونیورسٹی امریکا دوسرے، میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکا تیسرے، ہارورڈ یونیورسٹی امریکا چوتھے، کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ پانچویں، پرنسٹن یونیورسٹی امریکا چھٹے، کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکا ساتویں، امپیریل کالج لندن آٹھویں، کیلیفورنیا یونیورسٹی برکلے امریکا نویں اور ییل یونیورسٹی امریکا دسیوں نمبر پر رہی۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...