اسلام آباد (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ دینے کافیصلہ کیاہے، جبکہ ان لینڈریونیوکے کمشنرز کوکیس ٹوکیس بنیادپرٹیکس گزاروں کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دینے میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس سال 2023 کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ جو 30 ستمبرہے، میں توسیع نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔ترجمان کے مطابق چونکہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی ہے ،ا س لئے ان لینڈریونیوکے کمشنرز کوکیس ٹوکیس بنیادپرٹیکس گزاروں کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دینے میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے شہریوں اورایسوسی ایشنز آف پرسنز کو یاددہانی کرائی گئی ہے کہ وہ 30 ستمبر تک اپنے ٹیکس گوشوارے لازمی جمع کرائیں۔ایف بی آر نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن گوشوارے جمع کرانے کی سہولت پہلے سے فراہم کی ہوئی ہے۔ شہری انکم ٹیکس ریٹرن ایف بی آر کے ویب پورٹل آئرس سسٹم اور ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے فائل کرسکتے ہیں، تنخواہ دار/کاروباری حضرات اور ایسوسی ایشن آف پرسنز اِنکم ٹیکس ریٹرن 30ستمبر تک فائل کرسکتے ہیں تاہم گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیلئے اب وہ ان لینڈریونیوکے متعلقہ کمشنرز کودرخواست دیں گے۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...