اسلام آباد(جنگ رپورٹر ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اراضی کے حصول کے بعد مالکان کو ادائیگی سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل کی جانب سے ممبر بورڈ آف ریونیوکے لیے لفظ ʼʼصاحب ʼʼاستعمال کرنے پر سخت ناگواری کا اظہارکرتے ہوئے حکومت کو آئندہ سرکاری ملازمین کے لئے ʼʼلفظʼʼصاحب استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ آبزرویشن دی ہے کہ لفظʼʼ صاحبʼʼ کے تصور نے سب کچھ تباہ کردیا ہے،سرکاری افسران کے لیے ʼʼصاحب ʼʼ کایہ لاحقہ غلام ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ،اگرچہ ہمارا وطن 1947میں آزاد ہواتھا لیکن ہم غلامانہ ذہنیت سے ابھی تک نہیں نکل سکے ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے ڈسٹرکٹ کمپلکس لودھراں کی تعمیر کے لئے حاصل کی گئی اراضی کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے بعد متا ثرین کو دو ماہ میں معاوضہ دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیاکہ اگر معاوضہ نہیں دیا گیا تو اگلی سماعت پر ممبر کالونیز محکمہ مال حکومت پنجاب ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت دیں، چیف جسٹس نے آبزرویشن دی کہ جب درخواست گزار کی ملکیت تسلیم کو کیا گیا ہے تو پھر معاوضہ نہ دینا آئین کے آرٹیکل 23اور24کی خلاف ورزی ہے ،ڈاکو اور ریاست میں فرق ہونا چاہیے ۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...