جشن عیدمیلادالنبی ﷺآج مذہبی جوش وخروش سے منائی جائیگی

29 ستمبر ، 2023

لاہور( این این آئی )نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺکا جشن ولادت آج مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس دن کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی ،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں ،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے ۔عید میلاد النبی ﷺکے سلسلہ میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں ،قصبوں میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی جبکہ سیرت النبیﷺکانفرنسزاور ، سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں نبی کریم حضرت محمد ﷺکی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے کی جانے والی عظیم کوششوں کو موضوع بنایا جائے گا ۔