چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملتان بنچ آمد ، وکلا سے ملاقاتیں

29 ستمبر ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی گزشتہ روز ملتان بنچ آمد پر والہانہ استقبال کیاگیا۔ استقبال کرنے والوں میں سینئرجج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد کریم، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی،جسٹس محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس صادق محمود خرم،جسٹس احمد ندیم ارشد،جسٹس محمد امجد رفیق،جسٹس محمدرضا قریشی، سینئرایڈیشنل رجسٹرار ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج امجد علی شاہ اور پرنسپل اسٹاف آفیسر ٹو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد شہزاد گل شامل تھے۔اس موقع پرایڈیشنل رجسٹرار سجاد احمد، ڈپٹی رجسٹرار پروٹوکول زاہد محمود، ڈپٹی رجسٹرار جنرل محمد ذوالفقار اعوان، اسسٹنٹ رجسٹرار جاوید سعید، پروٹولول افیسر شاہد محمود لک، سینئر پی اے عمر حیات بھی ہمراہ تھے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ملتان بار کے وکلاء اور سائلین کیلئے پارکنگ پلازہ کا افتتاح کیا۔اس موقع پربلڈنگ ڈیپارنمنٹ کے ایس ای بلڈنگ محمد آصف ایکسین حیدرعلی اور سید خرم تنویر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پارکنگ پلازہ نومنزلہ ہوگا تاہم ابتدائی طور پر بیسمنٹ سمیت چھہ منزلیں بنیں گی پارکنگ پلازہ پر ایک سو51کروڑ روپے لاگت ائے گی اور 36ماہ کی مدت میں اسکی تعمیر مکمل ہوگی بعد ازاں چیف جسٹس نے وکلاء کے بار ہال میں خطاب کیا اور بارہال کی تزئین و آرائش کا افتتاح بھی کیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے وکلاء صاحبان نے ملاقاتیں بھی کیں۔