چین کا سی پیک میں نئے منصوبے شامل نہ کرنےکی خبریں بےبنیاد ہیں، وزارت منصوبہ بندی

29 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) وزارت منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہدراری میں نئے منصوبوں کو شامل نہ کرنے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں، ان کا خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس بات کا اظہار وزارت منصوبہ بندی نے ایک اعلامیہ میں کیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور چین سی پیک کے دائرہ کو مختلف شعبوں میں وسعت دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ سی پیک کے تحت منصوبوں کی بدولت پاکستان کے انفراسٹرکچر، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بہتری آئی ہے۔