کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آکر وزیراعظم بنیں گے وہ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنےکے لیے تیار ہیںدھرنے والوں کو واپسی پر پیسے دینے کی فوٹیج ثبوت ہے ۔، نواز شریف سیاستدانوں کی سب سے بڑی کسوٹی پر پورا اترتے ہیں،ماضی میں عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، سیاستدانوں اور میڈیا سے غلطیاں ہوئی ہیں، تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے اداروں کو ہدایات دی تھیں،مجھے فیض آباد دھرنا کیس فیصلے میں کوئی خرابی نظر نہیں آئی، سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیض آباد دھرنا نواز شریف کیخلاف سازشوں کے سلسلے کا حصہ تھا، فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر سپریم کورٹ کے جج کیخلاف باقاعدہ تحریک چلائی گئی، صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، یہ ساری باتیں ثابت کرتی ہیں فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ درست تھا، فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں جھول ہوتا تو یہ ساری باتیں نہ ہوتیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہئے، دھرنے والوں کو واپسی پر پیسے دینے کی فوٹیج ثبوت ہے انہیں کون لے کر آیا تھا، جنرل فیض حمید کا اس وقت جو قد کاٹھ تھا معاہدے پر انہی کی ضمانت قبول ہونی تھی۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...