دین و دنیا اور محنت مزدوری کے تصور سے نا آشنا اور بھیک مانگنے کو کمائی کا آسان ترین ذریعہ جاننے والے بھکاری وطن عزیز میں لاکھوں کی تعداد میں پھیلے ہوئے ہیں جن کی اکثریت ایک نیٹ ورک کی شکل اختیار کرچکی ہے۔اس سماجی پستی نے ان کی آنکھوں پر ایسی پٹی باندھی ہے کہ ملک کی عزت و وقار کا بھی انھیں خیال نہیں۔حج و عمرہ پر جانے اور زائرین کا لبادہ اوڑھ کر حجاز مقدس ، عراق اور دوسرے ممالک میں بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔ گداگری ان کیلئے ایک نفع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ ویزے کا حصول، وہاں پہنچ کر شرعی حیلے بہانوں اور رودھوکر اپنی غرض و غایت گھڑ کر لوگوں کو بھیک دینے پر مجبور کیاجاتا ہے۔سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بیرون ملک وہاں کے حکام کے ہاتھوںپکڑے جانے والے بھکاریوں میں سے 90فیصد کے پاکستانی شہری ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ کہ سخت ترین قوانین کے حامل سعودی عرب اور عراق کے حکام بھی ان سے عاجز آچکے ہیں۔ مقدس مقامات پر پکڑے جانے والے جیب کتروں کی اکثریت بھی پاکستانی نکلتی ہے۔ یہ سارا معاملہ ملک و قوم کیلئے باعث ندامت ہے۔سڑکوں ، چوراہوں ، مساجد کے باہر اور دیگر عوامی مقامات پر بھیک مانگنے والے افراد نے کیونکر دوسرے ممالک کا رخ کیا، یہ ہماری سماجی کوتاہی کا نتیجہ ہے اور اسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے اوراس بات کا پتا لگایا جائے کہ ان کے پیچھے کون لوگ ہیں جو گداگروں کو بیرون ملک بھی بھیجنے لگے! متعلقہ وزارتوں،محکموں اور سماجی حلقوںپر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ نہ صرف اندرون ملک گداگری کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑپھینکاجائے بلکہ ضروری ہوگا کہ بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کا نیٹ ورک پکڑتے ہوئےوہاں مقیم محنت کش اہل وطن کو سر اٹھاکر جینےدیا جائے۔
اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998
مزید خبریں
-
سب کی قسمت ایک سی ہوتی نہیںاِس لئے شاد، وہ ناشاد ہے کوئی آزادی میں ہے قیدی یہاں اور کوئی قید میں آزاد ہے
-
مستقبل ……مبشر علی زیدیڈاکٹر صاحب، پیٹ میں درد ہے، میں بلبلایا۔پیٹ کا درد، ڈاکٹر نے گوگل کیا۔یہ پتے کا درد...
-
ہالینڈ کے ایک جریدے نے ملائیشیا کی ایک کمپنی کے حوالے سے لکھا ہے کہ ملائیشیا میں ایک ایسی مشین ایجاد کی گئی ہے...
-
مجھ جیسے پاکستانیوں کو خبریں سننے اور پڑھنے کی ایسی لت لگی ہوئی ہے کہ اگر ایک شام بھی کہیں باہر گزرے اور واپس...
-
اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم خطاب کئے۔ وزیر اعظم...
-
’’اسرائیلی وزیراعظم جنگی مجرم ہے اس کیخلاف عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔‘‘ یہ الفاظ قائد جمعیت...
-
اس وقت خواب جیسے سفر کا احوال میرے قلم کی نوک سے گررہا ہے -یہ ’’خواب سفر ‘‘گزشتہ چار دن میرے پائوں میں چکر کی...
-
اگر سندھ طاس معاہدے کا بغور جائزہ لیا جائے تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ اس معاہدے میں بھی عالمی قوانین کی خلاف...