پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں نئے سیشن کی داخلہ پالیسی جاریایم ڈی کیٹ کے نمبرزکا حصہ 50 ، ایف ایس سی 40 اور میٹرک کا 10 فیصد ہوگا

29 ستمبر ، 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ برائے سیشن 24 -2023ء کی پالیسی جاری کردی گئی۔ رواں سال سرکاری کیساتھ ساتھ پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے داخلے بھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کریگی۔ پنجاب کی نگران کابینہ کی منظوری کے بعد جمعرات کے روز محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ داخلہ پالیسی کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے داخلوں کیلئے میرٹ میں ایم ڈی کیٹ کے نمبروں کا حصہ 50 فیصد، ایف ایس سی 40 فیصد اور میٹرک کا 10 فیصد ہوگا۔