بینائی متاثر کرنیوالے انجکشن کی تیاری وسپلائی میں ملوث5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

29 ستمبر ، 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز بھٹی نے جعلی اور بینائی متاثر کرنے والے انجکشن کے واقعات میں ملوث بلال رشید، عاصم سمیت پانچ ملزمان کا5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔