آشوب چشم کے وار جاری،راولپنڈی میں 354مریض سامنے آ گئے

29 ستمبر ، 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ،این این آئی)پنجاب میںآشوب چشم کی وباء کے وار جاری،راولپنڈی میں آنکھوں کے انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا جہاں اب تک354مریض سامنے آ گئے۔ادھرلاہور سمیت پنجاب بھر میں آشوب چشم کے مرض میں اضافہ کے باعث مارکیٹ سے آشوب چشم سے بچائو کیلئے استعمال ہونے والےایک درجن سے زائد اقسام کے آئی ڈراپس غائب ہوگئے۔متاثرہ شہری تلاش میں دربدر پھرنے لگے۔ ان ڈراپس میں ای موکس، اوکومکس، میگا موکس،موکیسین، کیونسپ ،اپٹوفلوکس ،فلیکسر ،گیٹیسن ،وی فلوکس ،ایکسوسین آئی ڈراپ شامل ہیں۔ عرق گلاب بھی مارکیٹ سے نایاب ہوگیا ۔آشوب چشم کی بڑھتی ہوئی وبا سے بچاؤ کے لئے لاہور جنرل ہسپتال نے احسن اقدام اٹھاتے باقاعدہ ہیلپ لائن قائم کردی۔