نجکاری کریں، اربوں کا خسارہ نفع میں بدل جائیگا،زاہدتوصیف

29 ستمبر ، 2023

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقیپارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ ملک کے حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں ایسے میں عام انتخابات کا انعقاد مشکل نظر آ رہا ہے۔ ملک کو اس وقت الیکشن کے نام پر سلیکشن کی بجائے ایکشن کی ضرورت ہے۔ ملکی حالات ٹھیک کرنے کیلئے ہر شعبے میں سرجری کرکے ماضی کی غلطیوں سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ آج جو ادارے سرکاری تحویل میں سالانہ اربوں روپے کا خسارہ کر رہے ہیں اگر انہیں فوری طور پر پرائیوٹائز کر دیا جائے توان کا خسارہ ختم ہو جائے گا اور یہ منافع کمانا شروع کر دیں گے۔اس وقت عام آدمی کے حالات اس قدر زیادہ خراب ہوچکے ہیں کہ اس کے پاس بجلی کا بل دینے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ اگر وہ بجلی کا بل ادا کرتا ہےتو اس کے پاس گھر کا راشن خریدنے کی سکت نہیں ۔