جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا اعلان

29 ستمبر ، 2023

کراچی،لاہور (این این آئی،نیوز رپورٹر) جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا اعلان، کراچی میں طیاروں کو پرندوں اور لیزر لائٹس سے بچانے کے لیے انوائرمینٹل کنٹرول کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ایئر پورٹ منیجر کی صدارت میں کراچی ایئر پورٹ پر ہوا۔ اجلاس میں کراچی ایئر پورٹ کے آس پاس پرندوں کی بڑھتی تعداد اور لیزر لائٹس کے استعمال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ جہازوں کو لیزر لائٹ کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف پولیس کے تعاون سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔