گوجرانوالہ، پسند کی شادی پر جوڑا اور لڑکے کی والدہ قتل

29 ستمبر ، 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ کے تھانہ دھلے والا کے علاقے شاہین آباد میں گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے اور لڑکے کی والدہ کو قتل کر دیا گیا۔ عباس اور لائبہ کو لڑکی کے گھر والوں نے صلح کے بہانے اپنے گھر بلایا ،جہاں لائبہ کے کزن و سابق منگیتر عثمان نے فائرنگ کر کے عباس، لائبہ اور عباس کی والدہ کو قتل کر دیا۔پولیس نے مرکزی ملزم عثمان اور لڑکی کے والد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔