بھارتی شہر حیدر آباد میں ملنے والی محبت اور سپورٹ سے متاثر ہوا، بابر اعظم

29 ستمبر ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے بھارت پہنچ کر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی شہر حیدر آباد میں ملنے والی محبت اور سپورٹ سے متاثر ہوا۔سوشل میڈیا پر بابر اعظم نے لکھا بھارتی شہر حیدر آباد میں ملنے والی محبت اور سپورٹ سے متاثر ہوا۔ پاکستان ٹیم آج جمعے کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔