رب کائنات نے حضرت محمدؐکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، بلیغ الرحمٰن

29 ستمبر ، 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے عید میلادالنبی ۖ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا آج وہ مبارک دن ہے جب رب کائنات نے محبوب کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور ساتھ ہی ختم نبوت کی مہر بھی ثبت کر دی۔ اسوہ حسنہؐ کی پیروی نجات اور رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ گور نر ہائوس میں گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم عائشہ بلیغ کی جانب سے خواتین کی محفل میلادؐ کا اہتمام کیا گیا۔