شہباز شریف سے متعلق اسٹیبلشمنٹ کا پیغام لیکر جانیوالی باتوں میں صداقت نہیں، خواجہ آصف

29 ستمبر ، 2023

سیالکوٹ(صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام لیکر جانیوالی باتوں میں صداقت نہیں ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میڈیا میں جو باتیں ہوتی ہیں وہ ساٹھ ستر فیصد غلط ثابت ہوتی ہیں۔شہباز شریف سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں کہ وہ 2 روز رہے اور واپس چلے گئے، بعض چیزوں کی ٹیلی فون پر مشاورت نہیں کی جا سکتی، کچھ باتیں بالمشافہ کی جاتی ہیں، میں اس میٹنگ میں تھا جس میں شہبازشریف واپس جاکر شامل ہوئے تھے۔