پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب بھائی اور 4 ساتھیوں سمیت گوادر سے گرفتار

29 ستمبر ، 2023

راولپنڈی ،لاہور(جنگ نیوز، خصوصی رپورٹر، کورٹ رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو گوادر سے گرفتار کرلیا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب، ان کے بھائی اور 4 ساتھیوں کوگوادر میں گھر سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے بھائی نے ان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔