کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق کے سوال فیض آباد دھرنا کیس فیصلہ، فریقین کی نظرثانی کی درخواستیں واپس لینے اور پیچھے ہٹنے کی وجہ کیا ؟ کا جواب دیتے ہوئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کیلئے آج تک کوئی قانون نہیں بنایا گیا اس کیلئے سویلین حکومتیں بھی برابر کی ذمہ دار ہیں، چیف جسٹس اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروانا چاہتے ہیں تو تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے والوں کو بلائیں۔عمر چیمہ نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواستیں دائر کی گئیں تو اس وقت جنرل فیض حمید طاقت میں تھے، یہ تاثر تھا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے سے جنرل فیض حمید کافی متاثر ہوئے ہیں، تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے پر جنرل فیض کے دستخط تھے ، یہ انوکھا واقعہ تھا کہ ایک حاضر سروس میجر جنرل مظاہرین کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر کے باقاعدہ فریق بن گئے، اب چونکہ جنرل فیض حمید ریٹائر ہوچکے ہیں اس لیے سب حالات کا رخ دیکھتے ہوئے اپنی نظرثانی کی درخواستیں واپس لے رہے ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کے بعد ہی زیرعتاب آئے تھے، فیض آباد دھرنا کیس فیصلے میں سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کا جائزہ لینے کیلئے بھی کہا گیا ہے اس پر الیکشن کمیشن کام کررہا ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں کیلئے آج تک کوئی قانون نہیں بنایا گیا اس کیلئے سویلین حکومتیں بھی برابر کی ذمہ دار ہیں۔
لاہورپنجاب حکومت نےپنجاب بھرمیں متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن...
اسلام آبادچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تنازعات و دیگر عالمی چیلنجز نے تمام اقوام کے لئے...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی عمارت کی دوسری منزل پر اے سی پلانٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، عمارت میں...
لاہور،سیالکوٹ،شیخوپورہ،پاکپتن،اوکاڑہ لاہور سمیت پورے پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں میں شدید بارشوں کا سلسلہ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نےʼʼٹیکس ریکوری ʼʼ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایف بی آر کی 2انٹر ا...
اسلام آباد کاروباری برادری کے ٹیکس قوانین کے مسائل کے حل کیلئےکمیٹی تشکیل، حکومت نے کاروباری برادری کے...
اسلام آباد وفاقی تحقیقاتی ادارے میں گریڈ 18 کے افسران کی شدید کمی پیدا ہو گئی ، 13افسران کے تبادلوں اور اضافی...
کراچی ہائر ایجوکیشن کمیشن میں چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی توسیع شدہ مدت میں محض 14 روز باقی رہنے کے باوجود...