اسلام آباد (جنگ نیوز ) ایف بی آر نے بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے تک ایکشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی بنانے والے بے نامی دار اب ایف بی آر کی گرفت میں ہوں گے، تمام ایسوسی ایشن آف پرسنز اور سنگل اونر کمپنیز میں چھپے بے نامی دار ظاہر کرنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بے نامی داروں کے خلاف ایکشن کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کے بورڈ میں بے نامی داروں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ایسوسی ایشن آف پرسنز کے تمام ڈائریکٹرز کی تمام تفصیلات دینا ہوں گی، ایف بی آر نے سیکشن 83 بی، 83 سی، 83 ڈی اور 83 ای میں ترامیم کر دیں۔ ایسوسی ایشن آف پرسنز تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کے گزشتہ 10 سال کا مکمل ریکارڈ رکھنے کے پابند ہوں گی، ایسوسی ایشن آف پرسنز تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نام، ولدیت اور شناختی کارڈ دینے کے پابند کر دیئے گئے ہیں۔ اے او پیز تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تاریخ پیدائش اور شہریت سے متعلق معلومات دینے کے بھی پابند ہوں گی۔ اے او پیز تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رہائشی اور دفاتر کے پتے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ اے او پیز تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کمپنی میں شیئرز کی ملکیت کی شرح سے آگاہ کرنے کے پابند قرار دیے گئے ہیں۔ اے او پیز تمام سمندر پار بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اے او پیز کو ظاہر کرنا ہوگا کہ تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں میں کتنا کنٹرول رکھتے ہیں۔ ایسوسی ایشن آف پرسنز میں اگر بورڈ آف ڈائریکٹرز رشتہ دار ہیں تو اس کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔
گوجرانوالہ ایڈیشنل سیشن جج نے جو ڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے وزیراعظم کے پولیٹیکل مشیر رانا ثناء اللہ کے جاری...
لاہور پنجاب حکومت نے 6 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر لودھراں...
لاہورگورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں ن...
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آج اداروں کا...
اسلام آبادریٹائرمنٹ کی عمر 55سال کرنے کی تجویز وزیراعظم کو پیش کردی گئی ،اطلاق صرف سویلین پر ہوگا۔وزارت...
فیصل آباد پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے یکم فروری 2025 سے کپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند...
اسلام آبادوفاقی وزیر برائے قومی خوراک اور تحفظ رانا تنویر حسین نے ازبکستان کے نائب وزیر برائے زراعت سے...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔چیف...