PIA طیارے میں2مرتبہ آگکے سگنل

29 ستمبر ، 2023

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ایک بوئنگ طیارے میں دوران پرواز 36 گھنٹے کے دوران دو مرتبہ آگ لگنے کے سنگل موصول ہوئے اور طیارے کو جدہ اور کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ سیالکوٹ سے جدہ کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 745 میں جمعرات کی دوپہر آگ لگنے کے سگنل موصول ہونے پر بوئنگ 777 طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرائی گئی تھی۔