ریٹرن جمع کرانے میں31دسمبر تک توسیع کی جائے:ٹیکس ایڈوائزرز

29 ستمبر ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک تین ماہ کی توسیع اور آڈٹ نظام آسان بنانے کا مطالبہ کیاہے، مختلف پیچیدگیوں کی وجہ سے تاحال 20 فیصد گوشوارے بھی جمع نہیں ہو سکے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے ایف بی آر کے آڈٹ ممبر طارق مصطفی خان سے ملاقات میں کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن 2023 اور ویلتھ سٹیٹمنٹ میں تبدیلی کی وجہ سے ٹیکس دہندگان میں تشویش پائی جاتی ۔7ای کے معاملے پر سسٹم کلیئر نہیں ، ریٹرن ابہام سے پاک ہو توگوشوارہ جمع کرانے کیلئے 90 دن کا وقت ہوتا ہے ۔ ایف بی آر کے سسٹم میں بار بار تجربات اور فارم میں تبدیلیوں سے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔