لاہور(جنگ نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہےکہ وہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ ایکشن تیز کریں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا اور صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپیکس کمیٹی اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی بھی شریک ہوئے، آرمی چیف کو صوبے کی سکیورٹی صورتحال سمیت بجلی،گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف ایکشن پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے شرکاء کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیےکیےگئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، شرکاء کو کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، فورم نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں سے معاشی نقصانات سے نجات مل سکےگی۔آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے سود مند اثرات کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی کے تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف...
اسلام آباد ڈی 8 اجلاس؛ پاکستان تکنیکی ترقی کے اہداف کو حاصل کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی مصر، انڈونیشیا...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ،لاہور میں چین سٹورز...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے یکم جنوری 2025 سے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کیلئے لائسنسنگ نظام شروع کرنے کا فیصلہ...
اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی دارالحکومت میں نائب وزیر اعظم اسحاق...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں خوارجی...
کراچیصدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات لگاکر وزیراعظم آفس کو واپس بھیجنے پر...