اسلام آباد ( مہتاب حیدر) نگران حکومت نے نئی اسامیوں پر پابندی اور سیکورٹی گاڑیوں کی خریداری، ترقی کےلیے مختص رقوم میں کمی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقی میں کمی اور بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں وفاقی شیئر کی کمی کے ذریعے 1.9 ٹریلین (19کھرب) روپے کےاخراجات بچانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ خزانے کا واحد اکائونٹ بنائے گی اور وفاقی وزارتوں اور ان سے منسلک محکموں سے کہا گیا ہےکہ وہ اپنی رقوم وفاقی حکومت کے قومی خزانے میں جمع کرائیں اور تخمینہ لگایاجارہا ہے کہ اس سے 424 ارب روپے بچائے جا سکتے ہیں۔ورلڈ بینک کے تخمینے کے مطابق 2022 کے مالی سال میں وفاقی حکومت کے جاری اخراجات میں 10 فیصد کٹوتی کے کفایتی اقدامات سے 54 ارب روپے بچائے جاسکتے ہیں۔ اس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ صوبوں کو منتقل کی گئی وزارتوں کے آپریشنل اخراجات میں تخفیف کی جائے تاکہ 328 ارب روپے بچائے جاسکیں۔ 18ویں آٗینی ترمیم کے بعد مختلف عنوانات صوبوں کو منتقل کر دیے گئے تھے لیکن وفاق نے ان پر اخراجات جاری رکھے جس سے قومی خزانے کو نقصانات ہونے لگے۔حکومت کے تفصیلی کام کے نتیجے میں ہائی پروفائل کیبنٹ کمیٹی آن اکنامک ریوائیول ( سی سی ای آر) میں کفایت شعاری کی ان تجاویز پر غور ہورہا ہے تاکہ اخراجات کو مختصر مدتی بنیادوں پر 19 کھرب تک کم کیاجاسکے۔ لیکن ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان اقدامات کو کیسے نافذ کیاجائے گا یا ماضی کی طرح اسے صرف دکھاوے کےلیے استعمال کیاجائےگا۔ان تجاویز میں وفاقی و صو بائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ 6 ماہ میں اخراجات کم کرکے 54 ارب ڈالر تک لائیں ۔ کفایت شعاری کےجواقدامات تجویز کیے گئے ہیں ان میں نئی اسامیوں پر پابندی، یومیہ مشاہرے پر بھرتیوں پر پابندی، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی، نئی مشینری اور آلات پر پابندی، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں ، علاج، کابینہ کے ارکان کو سرکاری گاڑیوں کے مفت استعمال اور سیکورٹی کی گاڑیاں ہٹانے کے فیصلے شامل ہیں۔
اسلام آباد وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے پی ایس کیو سی اے میں سات افسران کی مبینہ بوگس تقرریوں کی تحقیقات کیلئے...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور قائمہ کمیٹی خزانہ کے رکن عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی کے قائمہ...
لاہور محکمہ ماحولیات پنجاب کی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی طرف سے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت پبلک کی...
اسلام آباداسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانےنے ایسی خبروں کو حقیقت کے منافی قرار دیا ہے کہ پاکستان میں...
اسلام آباد حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے پہلے جائزہ میں تین بڑے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی، نیٹ ٹیکس...
اسلام آباد بھارتی دبائو میں فیصلہ کرنے والے ملک نیپال کے نو منتخب وزیراعظم کا یوٹرن،تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں اپنے دفتر میں ایک کھلی کچہری منعقد کی ۔ شہریوں نے...
اسلام آباد یونین کے احتجاج نے سوئی گیس کی نقل و حمل کو تین ہفتے خطرے میں ڈالے رکھا۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ...