بے بنیاد مقدمہ بازی، سپریم کورٹ نے وکیل پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کی سربراہی میں قائم بینچ کی ہرجانہ کی رقم مخالف فریق کو ادا کرنیکی ہدایت

29 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ  جنگ ) عدالت عظمیٰ نے فضول مقدمہ بازی کے مرتکب عادی مقدمہ باز پر ہائی کورٹ کی جانب سے عائد کردہ دو لاکھ روپے جرمانہ کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کے دوران عدالت کا وقت ضائع کرنے پر اسے مزید ایک لاکھ روپے ہرجانہ عائد کر دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کی سربراہی میں قائم بینچ نے جمعرات کے روز ہرجانہ کی رقم مخالف فریق کو ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ رقم ادا نہ کرنے پر سول کورٹ کا فورم بھی موجود ہے۔