نگراں وزیرِِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی روضہ رسول ۖ ﷺپر حاضری ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے

29 ستمبر ، 2023

مدینہ منورہ(صباح نیوز) نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی ہے۔انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور درود و سلام پیش کیا اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے۔نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے مدینہ منورہ میں ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔یاد رہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ لندن سے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا تھا۔