شہباز شریف واپس لاہور پہنچ گئے

29 ستمبر ، 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹائون پہنچایا گیا۔ محمد شہباز شریف 21 ستمبر کو ہنگامی بنیادوں پر لندن روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقاتیں اور پارٹی کے اہم اجلاسوں میں شرکت کی ۔  درایں اثناءشہباز شریف نے امت مسلمہ کو عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوںنے کہا کہ نبی اکرمؐ کی ولادت باسعادت اللہ تعالیٰ کی انسانیت پر خاص رحمت تھی، اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، "درود ان پر سلام ان پر جو پیغام حق کی خاطر ستائے گئے، جن کے اعلیٰ ترین اخلاق کا دشمنوں نے اعتراف کیا"۔