انتخابی فہرستیں غیر منجمد،25 اکتوبر تک ووٹ کا اندراج اوراس میں تبدیلی کرا سکتے ہیں،الیکشن کمیشن

29 ستمبر ، 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات 2024 میں زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو حق رائے دہی دینے کیلئے انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج ، اخراج ،تبدیلی اور درستگی پر عائد پابندی اٹھا لی ہے اب قومی شناختی کارڈ کا حامل ہر شہری 25 اکتوبر تک انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ کا اندراج ،اخراج ،درستگی اور اس میں تبدیلی کرا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عوام الناس کی سہولت کے لئے انتخابی فہرستیں جوکہ زیر دفعہ 39 الیکشنز ایکٹ 2017، 20 جولائی 2023 کو منجمد کی تھیں وہ مورخہ 25ا کتوبر 2023 تک غیر منجمد کردی ہیں ۔ اورتمام اہل افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں ۔