9مئی واقعات میں عمران خان ذمہ دار قرار،چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع

29 ستمبر ، 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر،جنگ نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی سے متعلق چالان جمع کروا دیا گیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوقصوروار قرار دیدیا گیا، ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ ،میاں محمود الرشید ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ ،صنم جاوید ،طیبہ راجہ ،سابق ایم این اے عالیہ حمزہ و دیگر کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے، جے آئی ٹی کے مطابق نو مئی کے واقعات باقاعدہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوئے ، سوشل میڈیا کے چار سو سے زائد شواہد نے تصدیق کی ،چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانات منصوبہ بندی کی طرف اشارہ کرتے رہے ، فوٹو گرامیٹری ، وائس میچنگ ٹیسٹ رپورٹس میں حقائق واضع ہوئے ، بغاوت کی دفعات بھی شامل کی گئیں، جناح ہاؤس کیس کا چالان تین ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے ،368 ملزمان کو نامزد کیا گیا، پراسکیوشن کے 210 گواہان کی فہرست بھی جمع کرائی گئی ،عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں 65 ملزمان نامزد ،55گواہان ، تھانہ گلبرگ مقدمے میں پانچ ملزمان ، چھتیس گواہان ہیں ،دیگر چالانوں میں تھانہ شادمان کو جلانے ،شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ ودیگر کیس شامل ہیں ۔