چیئرمین پی ٹی آئی کو بی سے سی کلاس میں منتقل کردیا گیا

29 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان کو بی کلاس سے سی میں منتقل کر دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق سی کلاس میں اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی اسیر رہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکورٹی بیرک میں رکھا گیا ہے، سی کلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک چارپائی، ٹیبل اور کرسی فراہم کی گئی ہے، سی کلاس میں جیل مینول کے مطابق سہولیات دی جاتی ہیں۔