کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آکر وزیراعظم بنیں گے وہ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنےکے لیے تیار ہیںدھرنے والوں کو واپسی پر پیسے دینے کی فوٹیج ثبوت ہے ۔، نواز شریف سیاستدانوں کی سب سے بڑی کسوٹی پر پورا اترتے ہیں،ماضی میں عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، سیاستدانوں اور میڈیا سے غلطیاں ہوئی ہیں، تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے اداروں کو ہدایات دی تھیں،مجھے فیض آباد دھرنا کیس فیصلے میں کوئی خرابی نظر نہیں آئی، خواجہ آصف نے کہا کہ فیض آباد دھرنا نواز شریف کیخلاف سازشوں کے سلسلے کا حصہ تھا، فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر سپریم کورٹ کے جج کیخلاف باقاعدہ تحریک چلائی گئی، صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، یہ ساری باتیں ثابت کرتی ہیں فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ درست تھا، فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں جھول ہوتا تو یہ ساری باتیں نہ ہوتیں ، کیس کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہئے، دھرنے والوں کو واپسی پر پیسے دینے کی فوٹیج ثبوت ہے انہیں کون لے کر آیا تھا، جنرل فیض حمید کا اس وقت جو قد کاٹھ تھا معاہدے پر انہی کی ضمانت قبول ہونی تھی، دھرنے والوں کو وہی لے کر آئے تھے جنہوں نے نواز شریف کیخلاف سازش شروع کی تھی، فیض آباد دھرنے کا مقصد کسی طرح نواز شریف کی واپسی کا راستے بند کرنا تھا، یہ ساری فلم چلائی گئی جس میں پاناما اور دیگر چیزیں بھی تھیں، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف نااہل ہوئے، نواز شریف اور مریم نواز قید ہوئیں، اس سب کے نتیجے میں الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرایا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل باجوہ کی توسیع کی حمایت کرنے کی کوئی منطقی توجیہہ پیش نہیں کرسکتا، پارٹی قیادت نے محسوس کیا اس وقت آرمی چیف کی توسیع کے فیصلے کے ساتھ جانا چاہئے، نواز شریف نے شرط لگائی کہ توسیع پر ہماری حمایت کی کی ریٹرن فیور نہیں ہوگی، توسیع پر ووٹنگ سے پہلے مجھ سے کہا گیا کہ ریٹرن میں کیا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ جون میں پنجاب کی حکومت اور دسمبر تک وفاقی حکومت لے لیں، میں نے ان سے کہا کہ میری قیادت کی ہدایت ہے کہ ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے، جن سے میری ملاقات ہوئی انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے بہت برداشت کرلیا ، بیرسٹر علی ظفر نے کہا مجھے فیصلے میں پی ٹی آئی سے متعلق کچھ آبزرویشنز پر تحفظات تھے جس میں2014ء کے دھرنے کا ذکر تھا، میرا خیال تھا کہ 2014ء کے دھرنے سے متعلق ذکر کو کلیریفائی کیا جائے، میں نے ایک درخواست دائر کی تھی کہ مجھے بھی سنا جائے، اس دوران چار سال گزر گئے، اب ان آبزرویشنز اور بحث کی ضرورت نہیں رہی ۔
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی سے قومی خزانے کو بچت اور صارف...
اسلام آ باد وزیراعظم نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیپٹن منیر اعظم کی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے...
اسلام آباد حکومت پاکستان کی دعوت پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آباد کاری کیلئے متعلقہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد ایک سال تاخیر سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فعال ہوگئی۔آئندہ اجلاس کا...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی دینے والے کنسورشیم...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں سینئر صحافی و تجزیہ کار، سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ...